سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد پنجاب نے ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی
سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رواں مالی سال میں 87 کروڑ روپے کی ادویات جبکہ 5 کروڑ روپے کے طبی آلات خریدے جائیں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں PHF MC کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اہم اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں سیلری بجٹ، نان سیلری بجٹ، میڈیسن، ایکوپمنٹس کی خریداری اور دیگر اخراجات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری کوثرخان، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، چئیرمین BoG پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر سلمان شاہد کی شرکت جبکہ پی ایچ ایف ایم سی کے
سلیم شیخ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رواں مالی سال میں 87 کروڑ روپے کی ادویات جبکہ 5 کروڑ روپے کے طبی آلات خریدے جائیں گے۔ایک ارب سے زائد کا بجٹ نان سیلری کی مد میں خرچ کیا جائیگا۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ پی ایچ ایف ایم سی کے ماتحت کل 1313 ہیلتھ فیسلیٹیز 14 اضلاع میں کام کررہی ہیں۔933 بنیادی مراکز صحت میں سے 638 مراکز 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ 138 دیہی مرکز صحت اور 231 ڈسپنسریاں بھی خدمت انسانیت میں گامزن ہیں۔سیکرٹری صحت کا کہنا کہ لاہور میں 9 ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال اور 2 فلٹر کلینکس عوام کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ 31 دسمبر سے پہلے تمام ورک آرڈرز جاری کئے جائیں۔