
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس میں شرکا کو ”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی پر مبارکباد
”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جذبہ کی نئی روح پھونک دی، محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا:مریم نواز شریف
(سید عاطف ندیم-پاکستاں):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو ”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔ 21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20- جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سیکورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب بھرمیں ڈسپینسری، ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، ایکوپمنٹ اور فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کیا گیا۔پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا۔ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل مشینری آپریٹ کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔