مشرق وسطیٰ
لاہور پریس کلب انتخابات میں ارشد انصاری اور شہباز میاں میں کانٹے کا مقابلہ
پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس اور پائنیر گروپ مدمقابل ہیں، پولنگ کا عمل شام 6بجے تک جاری رہے گا، 2ہزار سے زائد صحافی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
لاہور پاکستان(وائس آف جرمنی سید عاطف ندیم): ملک کی صحافتی برادری کے سب سے بڑے الیکشن کا میدان سجا ہوا ہے، لاہور پریس کلب کے انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس اور پائنیر گروپ مدمقابل ہیں، پولنگ کا عمل شام 6بجے تک جاری رہے گا، 2ہزار سے زائد صحافی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن میں 6ایگزیکٹو اور 9 ممبر گورننگ باڈی کی سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے،صدر کیلئے ارشد انصاری اور شہباز میاں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے شیراز حسنات اور ضیااللہ نیازی مدمقابل ہیں۔