
وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں بھی پیش پیش ہیں
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اسد ملہی کے احکامات مشکوک افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ٹریفک سیکٹر لوئر مال پی او عبدالرحمان نے رکشہ چوری کر کے بھاگنے والے چور کو پکڑ کر تھانہ بھاٹی کے حوالے کر دیا ۔پٹرولنگ افسیر عبدالرحمان 1606لوئر مال سیکٹر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص میرا رکشہ چوری کر کے بھاگ رہا ہے پٹرولنگ افیسر عبدالرحمان نے رکشہ چور کا پیچھا کرتے ہوئے اسکو بھاٹی کے قریب راونڈ اپ کرتے ہوئے پکڑ لیا چور جس نے اپنا نام عاصم بتایا ہے اور اسلام پورہ مریدکے کا رہائشی ہے کو پکڑ کر تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ڈرائیور نے بتایا کہ میں سورایاں اتار کر انکو بقایا پیسے دینے لگ گیا اور رکشہ چور میرا رکشہ بھگا کر لے گیا ٹریفک وارڈنز نے جس بہادری سے رکشہ چور کو پکڑا اس پر میں سٹی ٹریفک پولیس کا شکر گزار ہوں وہاں پر موجود شہریوں نے ٹریفک پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی پٹرولنگ افیسر عبدالرحمان نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اسد ملہی کے احکامات کہ وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت بھی کریں عمل پیرا ہیں ہم اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں