
ملی مسلم لیگ پارٹی کے رکن امیدوار ایم این اے (این اے 127) میاں عامر عباس بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ترجمان لیسکو
اسی سلسلے میں لیسکوکے نادرن سرکل میں سپرنٹنڈنڈنگ انجینئر چوہدری نثار سرور کی زیر نگرانی ایکسئین گلشن راوی رب یار اور ایس ڈی او چوبرجی پارک عرفان علی نے بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریش کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیر نگرانی بجلی چورں اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف مہم جاری ہے۔اسی سلسلے میں لیسکوکے نادرن سرکل میں سپرنٹنڈنڈنگ انجینئر چوہدری نثار سرور کی زیر نگرانی ایکسئین گلشن راوی رب یار اور ایس ڈی او چوبرجی پارک عرفان علی نے بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریش کیا۔دوران آپریشن ملی مسلم لیگ پارٹی کے رکن امیدوار ایم این اے (این اے 127)میاں عامر عباس بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ پچھلے 2سال سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی۔میاں عامر عباس پہلے بھی لیسکوکے192,141روپے کے نادہندہ ہیں۔کنکشن منقطع کر کے 125,000روپے کا جرمانہ کیا گیا اورمتعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی رجسٹرڈ کروا دی گئی ہے۔