مشرق وسطیٰ

غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سوسائٹی فار ایکسیس ٹو کوالٹی ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر پاکستان میں شرح خواندگی بہتر بنانے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیاکہ وہ ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے توسط سے بھرپور کردار ادا کریں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سوسائٹی فار ایکسیس ٹو کوالٹی ایجوکیشن کے زیر اہتمام الیکشن 2024ء کیلئے سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ممکنہ تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور میں تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی اور سابقہ سیاسی ادوار میں اپنے تجربات بھی بیان کئے۔ اس موقع پر پاکستان میں شرح خواندگی بہتر بنانے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سید عامر جعفری اور ساقی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زہرہ ارشد نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے توسط سے بھرپور کردار ادا کریں۔ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں رانا مشہود، میاں عمران مسعود، بیرسٹر عامر حسن، راجہ یاسر ہمایوں، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر عرفان شجاع، سعدیہ سہیل رانا، بشریٰ انجم بٹ، ڈاکٹر نظام، ڈاکٹر طلعت شجاع، جاوید ملک، پروفیسر نعیم مسعود، سلمان عابد اور دیگر شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button