مشرق وسطیٰ

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شعبہ صحت پر بھرپور توجہ مرکوز کررکھی ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم ن

نگران صوبائی وزیر نے تعمیراتی عمل میں تیزی لانے اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنےکی تاکید کی

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نےفیصل آباد کا دورہ کیا اور الائیڈ ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی و اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شعبہ صحت پر بھرپور توجہ مرکوز کررکھی ہےاور خطیر فنڈز سے فیصل آباد کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ صوبہ بھر میں 100 ہسپتالوں کی مرمت وبحالی اور وسعت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اوربیشتر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل جبکہ باقی ماندہ ہسپتالوں کا کام 31 جنوری 2024تک مکمل کرلیا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر نےایمرجنسی،اوپی ڈی اور نیو بلاک کا دورہ کیا اور تعمیراتی مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجہ میں مزید بہتری ملے گی۔ نگران صوبائی وزیر نے تعمیراتی عمل میں تیزی لانے اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنےکی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کا کام مقررہ ٹائم فریم میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کی مکمل مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button