لیسکو کی جاتی عمرہ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی۔ترجمان لیسکو
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِ نگرانی نادہندگان کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِ نگرانی نادہندگان کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈٖی او جاتی عمرہ سب ڈویژن محمد اعظم نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ آپریشن کیا۔دورانِ آپریشن کوٹ شیخاں کے علاقہ میں کشمیر ہوٹل بجلی چوری میں ملوث پایا گیا اس کے علاوہ ایک جانوروں کا شیڈ اور دو دکانوں میں بھی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی اور محکمہ کو لاکھوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔موقع پر کنکشنز منقطع کر دیے گئے اور ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ملزمان کو250,000روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔