مشرق وسطیٰ

پاک ترکیہ مشترکہ بحری مشق ‘ایلدز 2023’ استنبول میں اختتام پذیر

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی اسپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق "ایلدز-2023” استنبول میں اختتام پذیر ہوگئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی۔ دو طرفہ مشق "ایلدز-2023” کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔
مشق "ایلدز” پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ مشترکہ مشق "ایلدز”سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button