اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی ہدایت

ے ایس ایم ایز جن کا پاکستان سنگل ونڈو میں برآمدی ڈیٹا موجود ہے، یا جو ایکسیم انشورنس ) اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سپلائی چین کا حصہ ہیں، ان کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اسی کو ضمانت کے طور پر غور کیا جائے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے شعبے کو قرضوں تک آسان رسائی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بینکوں نے جون 2028ء تک ایس ایم ایز کو 2 ہزار ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی اور قرض لینے والے ایس ایم ایز کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار تک بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے اپنی ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات لے رہے ہیں، اور مقررہ ہدف میں 886 ارب روپے کے نئے قرضوں کی فراہمی اور 4 لاکھ 49 ہزار نئے قرض دہندگان کو مالی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے اور بینکوں کے قرضوں سے متعلق احتیاطی ضوابط پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایس ایم ایز جن کا پاکستان سنگل ونڈو میں برآمدی ڈیٹا موجود ہے، یا جو ایکسیم انشورنس ) اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سپلائی چین کا حصہ ہیں، ان کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اسی کو ضمانت کے طور پر غور کیا جائے، جبکہ ایس ایم ایز کے کیش فلو کو بھی قرضوں کی فراہمی کے لیے ضمانت کے متبادل پیمانے کے طور پر دیکھا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کے پاس موجود متعلقہ ڈیٹا تک بینکوں کی رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بینک صرف قرضوں کی فراہمی ہی نہیں بلکہ لیٹرز آف کریڈٹ کے اجرا اور بینک گارنٹیز کی فراہمی میں بھی معاونت کریں، اور مقررہ اہداف حاصل کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کو سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں، روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ایس ایم ایز کی مالی وسائل تک رسائی، کاروباری دستاویزات کی تیاری اور برآمدی شعبے میں مواقع سے استفادے کے لیے مؤثر رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، ریاض حسین پیر زادہ، مشیر وزیراعظم ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، نیشنل بینک، بینک الفلاح اور بینک آف پنجاب کے سی ای اوز سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button