کاروبار

بزنس فسیلیٹیشن سینٹرزکا معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار، دائرہ کار بڑھا رہے ہیں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ معاشی بد حالی سے نکلنے کا واحد راستہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ معاشی بد حالی سے نکلنے کا واحد راستہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے، کاروبار سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہیبزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، صوبے کے 6 شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں، ان کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے.
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹرز اب تک نئے کارخانے لگانے اور مختلف کاروبار کیلئے 13051این او سی جاری کر چکے، اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد افراد نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا-بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں تقریباً 15 ہزار سے زائد درخواستیں آئیں اور ساڑھے تین ہزار افراد کو مشاورت فراہم کی گئی، انہوں نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز صوبے میں سرمایہ کے فروغ کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان سینٹرز میں وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے کاروباری سہولتیں دے رہے ہیں، نیاکاروبار شروع کرنے والوں کو این او سی کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملی ہے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button