اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن،پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

میڈیم لیول بزنس کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کیلئے جامع پلان طلب کرلیا

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے-میڈیم کاروبار کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کیا گیا- بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا.”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے-تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا-بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیاگیا- منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا-قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا -”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم ”کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا -کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا -نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“سے متعلق اموراور تجاویز پر غور کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button