پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

پاکستان پنجاب:بلوچستان لبریشن آرمی کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شمولیت

ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرنے والوں کی آلہء کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان): بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرنے والوں کی آلہء کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سازشیں کی ہیں بلکہ یہ بی ایل اے کے اہم سہولت کار ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔ سردار اختر مینگل عوام کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ بالکل بھی مخلص نہیں ” انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد غیر ملکی ایجنڈے پر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مظاہرے کے شرکاء نے اپیل کی کہ مہہ رنگ لانگو کے خلاف غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔
مقررین نے کہا، "پاکستانی مزدوروں کا قتل عام اور بی ایل اے کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں پر خاموشی مہہ رنگ لانگو کی وطن دشمنی کا ثبوت ہے۔ ہمیں ان دہشت گردوں کے خلاف ایک مضبوط اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔” ہماری قوم اس جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔۔”مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور تشویشناک حالات کے پیش نظر سخت اقدامات کیے جائیں اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔
احتجاجی مظاہرے کا اختتام پرامن انداز میں اس عہد کے ساتھ ہوا کہ کہ ملک کی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور پاک افواج کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہے گی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button