
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس۔
ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں ممبرشپ مہم تیزی سے جاری ہے،ای ایم ای ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔بریفنگ
(سید عاطف ندیم-پاکستان): ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی امور و مارکیٹنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مینار پاکستان اور گجرپورہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹیو عبداللہ محمود، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کیمپلکسز میں خواتین، سٹوڈنٹس، ابھرتے سٹار کھلاڑیوں، معذور افراد اور بزرگ افراد کو خصوصی رعایت کی گئی ہے۔ سبزہ زار، گلبرگ، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکسز میں فیملیز و انفرادی ممبر شپ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ویسٹ کینال، مینار پاکستان اور گجر پورہ سپورٹس کمپلیکس میں ممبرشپ مہم تیزی سے جاری ہے۔ ای ایم ای ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز میں سوئمنگ پولز، جم سمیت ان ڈور و آؤٹ ڈور سہولیات کو سو فیصد ایکٹویٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا وژن ہے کہ شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبرشپ آسان اور رعایتی ریٹس پر کر دی گئی ہے۔ سپورٹس کمپلیکسز میں فیملیز کے ساتھ ساتھ انفرادی ممبر شپ کو کھولا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سنت نگر سپورٹس کمپلیکس کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔