کسان احتجاج : بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا
بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا.احتجاج کرنے والے کسانوں کو اترپردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔
نئی دہلی : بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا.احتجاج کرنے والے کسانوں کو اترپردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی لہر زورپکڑنے لگی ہے ۔بھارتی اپوزیشن اراکین کو کسانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے آنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سونیا گاندھی ، نوجوت سنگھ اوردیگر کئی اہم اراکین شامل ہیں ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو اتر پردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔
یادرہے کہ اترپردیش کے علاقے میں نائب وزیرداخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 10 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ کسانوں کی ہلاکت کے بعد وہاں پر کسان مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔