
پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شفیع جان کے بیان پر شدید ردعمل
انہوں نے کہا کہ اگر وہ انہیں دہشتگرد کہنا ہی نہیں چاہتے تو پھر ان کے خلاف کون سا ایکشن لیں گے؟
انصار ذاہدسیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شفیع جان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو دہشتگرد نہ کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفیع جان کے صوبے میں دہشتگردی کی لہر جاری ہے، اس کے باوجود وہ ان عناصر کو دہشتگرد کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ کیا پاک فوج کے جوانوں، عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے انہیں دہشتگرد نظر نہیں آتے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وہ انہیں دہشتگرد کہنا ہی نہیں چاہتے تو پھر ان کے خلاف کون سا ایکشن لیں گے؟
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جو لوگ ظالم کا ساتھ دیتے ہیں وہ بھی ظالم ہی کہلاتے ہیں، اور ایسے رویے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو کمزور کرتے ہیں۔



