یورپاہم خبریں

گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول سے کم کا سودا نا قابل قبول، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے حوالے سے امریکی صدر نے یہ دھمکی دی کہ وہ ان ممالک سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے

مدثر احمد.امریکا،وائس آف جرمنی اردو نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر  ایک بیان میں کہا کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول سے کم کوئی  بھی آپشن ’’ناقابل قبول‘‘ ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے بعد ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کرنے والے تھے۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا، ’’گرین لینڈ کے امریکہ کے ہاتھ میں ہونے سے نیٹو اتحاد کہیں زیادہ طاقتور اور مؤثر بن جائے گا۔‘‘

واشنگٹن ڈی سی میں گرین لینڈ پر کنٹرول کے امریکی منصوبوں سے متعلق مذاکرات کے لیے ڈینش وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات سے پہلے جے ڈی وینس وائٹ ہاؤس کیمپس میں داخل ہو رہے ہیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کرنے والے ہیںتصویر: Brendan Smialowski/AFP

ایران کے حوالے سےامریکی  صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ان ممالک س درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے جو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے امریکی صارفین کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور امریکی ایرانی کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ایران میں پہلے ہی افراط زر کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بدھ کے روز وہ قرارداد پیش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں سے روکنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل ڈینش اور گرین لینڈ کے وزراء
امریکی سینیٹ میں بدھ کے روز وہ قرارداد پیش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں سے روکنا ہےتصویر: Mads Claus Rasmussen/Ritzau Scanpix/IMAGO

شدید سیاسی دباؤ کے درمیان ایک عوامی سروے میں، جو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی تین جنوری کو گرفتاری کے بعد کرایا گیا، 56 فیصد بالغ امریکی شہریوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک فوجی مداخلتوں کے حوالے سے حد سے بڑھ کر اقدامات کیے ہیں۔ اس سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بحیثیت مجموعی  عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button