پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026: سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کا سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے بڑا اقدام

''ہماری توجہ ایسے ماحول کی تشکیل پر ہے جہاں سرمایہ کار خود کو پراعتماد، بااختیار اور مکمل طور پر معاونت یافتہ محسوس کریں تاکہ وہ طویل المدتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔''

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے اشتراک سے پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026 کے سلسلے میں سی بی ڈی پنجاب بزنس سنٹر لاہور میں ایک پری لانچ انویسٹر میٹنگ کا انعقاد کیا۔
اس اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور صنعت کے نمائندگان نے شرکت کی، جہاں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سمٹ کے پس منظر میں اسٹریٹجک وژن کو اجاگر کیا گیا۔
اجلاس کے آغاز پر سی او او سی بی ڈی پنجاب و روڈا، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سرمایہ کار دوست اور ترقی پسند ماحول کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا”ہماری توجہ ایسے ماحول کی تشکیل پر ہے جہاں سرمایہ کار خود کو پراعتماد، بااختیار اور مکمل طور پر معاونت یافتہ محسوس کریں تاکہ وہ طویل المدتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔”

ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ روڈا، شہریار رانا نے سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے موجود امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا”پنجاب ایک متحرک اور ترقی پذیر سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں پائیدار منافع کے بہترین مواقع موجود ہیں۔”
اجلاس کے دوران ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے سمٹ کے آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کی گئی۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی پنجاب، وسیم صدیق نے کہا”پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ ایک عالمی سطح کا مؤثر پلیٹ فارم ہوگا جو پاکستان کی ترقی، صلاحیت اور سرمایہ کاری کے لیے تیاری کو اجاگر کرے گا۔ اسٹریٹجک مارکیٹنگ اور بین الاقوامی رسائی کے ذریعے ہم پنجاب کو ایک مسابقتی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ سرمایہ کاری منزل کے طور پر پیش کریں گے۔”
سی ای او سی بی ڈی پنجاب و روڈا، عمران امین نے سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انہیں سمٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا”ہم اس مشترکہ وژن کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور جدت کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک دیرپا اور مؤثر اجتماعی اثر قائم کیا جا سکے۔”

انہوں نے مزید کہا”یہ اقدام صرف منصوبوں کی تشہیر تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسے متحدہ پلیٹ فارم کی تشکیل ہے جو مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھائے، عالمی سطح پر مقام مضبوط کرے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرے۔”
اجلاس کے اختتام پر سی ای او عمران امین نے کہا”پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026 پنجاب کو عالمی سرمایہ کاری کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر متعارف کروانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو شراکت داری، جدت اور طویل المدتی معاشی ترقی کو فروغ دے گی۔”
اجلاس کی نمایاں شخصیات میں علی وقار شاہ، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ و انویسٹر ریلیشنز سی بی ڈی پنجاب، کرنل (ر) عابد لطیف، ڈائریکٹر پی آر و کمیونیکیشن روڈا، عادل مرزا، ڈائریکٹر ٹرانزیکشن ایڈوائزری روڈا، شیخ شجاع اللہ خان، سی او او اتحاد ٹاؤن، عمر صفدر، سی ای او اینارا ڈیولپرز، جواد وائن، ہیڈ آف پروجیکٹ ایکوزیشن اینڈ جوائنٹ وینچر زمین ڈاٹ کام، بریگیڈیئر (ر) ندیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر ایل، بریگیڈیئر (ر) مصدق، سی او او سیفائر بے ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور ندیم طالب، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو میٹرو سٹی بی ایس ایم ڈیولپرز شامل تھے۔
یہ پری لانچ میٹنگ پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026 کے کامیاب انعقاد کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جو سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے اس مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ وہ معاشی ترقی، جدت اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button