کھیلتازہ ترین

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دو ہندوستانی کوہ پیما واپسی کے دوران ہلاک

نیپال کے حکام کے مطابق ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے دو ہندوستانی کوہ پیما واپسی کے دوران انتقال کر گئے۔

https://vogurdunews.de/our-team/

By Voice of Germany Urdu News Team

Published : May 22, 2026 at 6:42 PM IST

کٹھمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دو ہندوستانی کوہ پیما واپسی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ نیپال کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ارون کمار تیواری اور سندیپ آرے کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے دو ہندوستانی کوہ پیما واپسی کے دوران انتقال کر گئے۔

ایکسپیڈیشن آپریٹرس ایسوسی ایشن آف نیپال کے سیکریٹری جنرل رشی بھنڈاری کے مطابق سندیپ آرے نے بدھ کے روز جبکہ ارون کمار تیواری نے جمعرات کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ تاہم واپسی کے دوران دونوں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ان کے ساتھ موجود گائیڈس نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ سندیپ آرے کی موت جمعرات کو ہوئی، جبکہ ارون تیواری کی موت کے وقت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ دونوں کو بچانے کےلئے گائیڈز نے "سخت محنت کی” لیکن وہ انہیں نہیں بچا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button