انٹرٹینمینٹتازہ ترین

اے ایف ڈی کی رہنما کی جانب سے ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع

''ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ایک مضبوط خاندان ہی بچوں کی صحت مند نشوونما کی بہترین بنیاد ثابت ہوا ہے۔‘‘

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز، ڈی پی اے کے ساتھ

ایلس ویڈل کی جماعت کی ایک علاقائی شاخ نے اپنے منشور میں روایتی خاندان کو بچوں کی بہترین پرورش کا مثالی ماڈل قرار دیا ہے۔ ویڈل نے اپنے ردعمل میں کہا، ’’وہ جو چاہیں لکھیں، میں خود مختلف طرزِ زندگی گزارتی ہوں۔‘‘

اے ایف ڈی کی ریاست سیکسنی۔انہالٹ کی شاخ کے منشور میں کہا گیا ہے، ”ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ایک مضبوط خاندان ہی بچوں کی صحت مند نشوونما کی بہترین بنیاد ثابت ہوا ہے۔‘‘ ایلس ویڈل خود ایک خاتون کے ساتھ رجسٹرڈ سول پارٹنرشپ میں رہتی ہیں اور دونوں مل کر دو بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔

اے ایف ڈی کا وفاقی پارٹی کنونشن، وفاقی انتخابات کی تیاری
اے ایف ڈی کی شریک رہنما ایلس ویڈل نے تاہم اپنے جماعت کے موقف کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ کہ بطور سیاست دان وہ روایتی خاندان کو معاشرے کے لیے مثالی قرار دینے کی حمایت کرتی ہیںتصویر: dts Nachrichtenagentur/IMAGO

مشرقی جرمن شہر ایرفرٹ میں اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے موقع پر وائیڈل نے کہا، ”اگر آپ مجھ سے ذاتی طور پر پوچھیں تو میرے بچوں کی بہترین انداز میں پرورش ہو رہی ہے اور انہیں بہترین مواقع حاصل ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اب ایک مختلف حقیقت میں رہ رہے ہیں، اس لیے ہم جنس تعلقات پسند افراد کے ساتھ بھی مساوی سلوک ہونا چاہیے۔‘‘

تاہم ویڈل نے روایتی خاندان کو معاشرتی آئیڈیل قرار دینے کے جماعتی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاست دان کے طور پر وہ روایتی خاندان کو معاشرے کے لیے مثالی ماڈل قرار دینے کی حمایت کر سکتی ہیں اور اس میں کوئی تضاد نہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button