تازہ تریناہم خبریں

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے 5 ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ رانا محمد اقبال خان

ڈاکٹر اصغر واہلہ-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے ضلع قصور میں تحصیل پتوکی کی سٹی پھولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5 ارب روپے سے زائد مالیت کے تاریخی ترقیاتی پیکیج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کے ہر شہر اور قصبے تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور ترقیاتی منصوبے اسی عزم کا مظہر ہیں۔رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ پھول نگر کا یہ تاریخی ترقیاتی پیکیج شہر کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت جدید سیوریج سسٹم، سٹارم واٹر ڈرین، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈسپوزل اسٹیشنوں کی بحالی، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی، پارکس کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سولرائزیشن سمیت متعدد عوامی فلاحی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جن سے شہریوں کو دیرپا اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی، ماحولیات کے تحفظ اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پارکس، گرین بیلٹس، جدید اسٹریٹ لائٹس اور سولرائزیشن کے منصوبے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ جدید نکاسی آب کا نظام مون سون سمیت دیگر موسمی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے مولانا فضل الرحمن کیجانب سے پاک فوج کے خلاف دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔تقریب میں موجود مقامی منتخب نمائندوں، پارٹی رہنماؤں، عمائدینِ علاقہ اور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پھولنگر کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکیج دینے پر بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی سہولیات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button