بین الاقوامیاہم خبریں

مصر کے سیاحتی علاقے سینائی میں بس حادثہ، کم از کم 22 افراد ہلاک

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی 20 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

22 ​​اگست 2014 میں شرم الشیخ کے قریب دو ٹور بسوں کے تصادم کے بعد بس کا ملبہ دکھائی دے رہا ہے22 ​​اگست 2014 میں شرم الشیخ کے قریب دو ٹور بسوں کے تصادم کے بعد بس کا ملبہ دکھائی دے رہا ہے
مصر میں سڑک حادثات اکثر تیز رفتاری، گاڑیوں کی ناقص حالت اور ٹریفک قوانین پر کمزور عمل درآمد کے باعث پیش آتے ہیںتصویر: AFP
مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مصری وزارتِ صحت کے مطابق حادثہ بدھ کے روز جنوبی سینائی کے مشہور سیاحتی شہروں دہب اور نویبع کے درمیان پیش آیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی 20 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اردن کے سرکاری ٹی وی چینل ’’المملکہ‘‘ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 اردنی شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 43 مسافر سوار تھے، جن میں 22 اردنی باشندے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس الٹ جانے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہو سکیں اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
جنوبی سینائی کا یہ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی، سمندری حیاتیات اور پہاڑی سیاحتی سرگرمیوں کے سبب سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے۔
مصر میں سڑک حادثات اکثر تیز رفتاری، گاڑیوں کی ناقص حالت اور ٹریفک قوانین پر کمزور عمل درآمد کے باعث پیش آتے ہیں۔ گزشتہ سال ملک بھر میں تقریباً 6 ہزار افراد سڑک حادثات میں جان سے گئے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button