صحتتازہ ترین

برطانیہ میں سالمونیلا کا پھیلاؤ، ایک شخص ہلاک، 250 سے زائد افراد متاثر

برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک سمیت سات یورپی ممالک سالمونیلا کے پھیلاؤ سے متاثر ہوئے ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

مانچسٹر: ماہرین صحت نے یورپ میں سالمونیلا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آلودہ انڈوں کے استعمال سے سنگین اور بعض صورتوں میں مہلک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ سالمونیلا کے کیسز میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک برطانوی شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ 250 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور انہیں سنگین طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرین صحت کے مطابق درآمد شدہ انڈے سالمونیلا کے پھیلاؤ کی ممکنہ وجہ ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بھی درآمد شدہ انڈوں اور وبا کے درمیان ممکنہ تعلق کی نشاندہی کی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک سمیت سات یورپی ممالک سالمونیلا کے پھیلاؤ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین اس امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ چکن کی مصنوعات وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہوسکتی ہیں یا نہیں۔
سالمونیلا انفیکشن سے پیٹ میں درد، اسہال، شدید پانی کی کمی اور خون میں انفیکشن سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، جبکہ شدید کیسز میں اعضا کو نقصان اور موت کا خطرہ بھی موجود ہوتا ہے۔
فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے فوڈ سروس، کیٹرنگ اداروں اور ریستورانوں میں استعمال ہونے والے انڈوں کی اقسام اور ذرائع کی نشاندہی شروع کردی ہے تاکہ وبا کے ممکنہ سبب کا تعین کیا جاسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button