پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے: مریم نواز شریف

پنجاب کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کو اجاگر کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سیاحت کے فروغ سے نئے روزگار پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت مضبوط ہوگی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انصار ذاہد سیال-ادارت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم سیاحت پراپنے پیغام میں سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کی دعوت دی۔سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا رواں سال لاہور کو سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت قرار دینا خوش آئند ہے۔ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے ترقی یافتہ ملک سے کم نہیں -پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قدیمی قلعے، مذہبی مقامات، دلکش وادیاں سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ مری گلاس ٹرین سیا حوں کے لئے نئی دلکشی پیدا کرے گی۔ مری مال روڈ سمیت دیگر روڈ کی تعمیر و توسیع کی جا رہی ہے۔کوٹلی ستیاں بھی نیا سیاحتی مقام بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا۔ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے – پنجاب کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کو اجاگر کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نئے روزگار پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت مضبوط ہوگی۔ پنجاب میں سیاحتی مقامات میں جدید سہولیات اور تعمیر نو سے دلکش بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے پائیدار اینیشی ایٹو لے رہے ہیں۔ نوجوانوں اور مقامی آبادی کو سیاحت کے ذریعے معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں -سیاحت پنجاب کی معیشت اور ثقافت کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button