تازہ ترینیورپ

اے آئی اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں 50 بلین یورو کی یورپی سرمایہ کاری

''ہم ایک ایسا فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ہمارا اب تک کا ہدف 50 بلین یورو ہے۔ مری رائے میں اس منصوبے کے نقطہ آغاز کے طور پر یہ کافی مناسب رقم ہے۔‘‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
اے ایف پی اور ڈی پی اے کے ساتھ

یورپی یونین نے بدھ 25 نومبر کے روز اعلان کیا کہ وہ یورپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبوں میں نئی تحقیق و ترقی کی خاطر وسیع تر سرمایہ کاری کے لیے 50 بلین یورو مختص کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ رقم تقریباﹰ 55 بلین ڈالر کے برابر بنتی ہے اور اس کا استعمال یورپی یونین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا اے آئی کے مثبت استعمال اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی ترویج کے لیے کیا جائے گا۔

برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس بلاک نے یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی دوڑ میں یورپ بھی تیز رفتاری سے شامل رہے اور اس کے اور امریکہ اور چین کے مابین پہلے سے پائے جانے والے فاصلوں میں مزید اضافے کے بجائے آئندہ صرف کمی ہو۔

انتہائی حساس نوعیت کی نئی ٹیکنالوجیز

فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان کی عمارت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ امور کی نگران اعلیٰ ترین عہدیدار ہینا ورکونین نے کہا، ”اس فنڈ کے ذریعے جدت پسندی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو یقینی بنایا جا سکے گا، مگر اس کے ذریعے صرف کوانٹم ٹیکنالوجیز کے شعبے میں ہی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی۔‘‘

ایک اسمارٹ فون کی اسکرین پر اے آئی کے شعبے کی بہت بڑی امریکی کمپنی اینتھروپک کا لوگوتصویر: Jonathan Raa/NurPhoto/picture alliance

انہوں نے صحافیوں کو بتایا، ”اس بہت بڑی رقم سے انتہائی حساس نوعیت کی ان نئی ٹیکنالوجیز میں بھی انویسٹمنٹ کی جائے گی، جو یورپ کی اقتصادی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور خود مختاری کے لیے ناگزیر ہیں۔‘‘

فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہینا ورکونین یورپی یونین کی ٹیکنالوجی اور تکنیکی شعبے میں خود مختاری سے متعلقہ امور کی نگران کمشنر ہیں اور اپنے اسی عہدے کی وجہ سے وہ یورپی کمیشن کی نائب صدر بھی ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا، ”ہم ایک ایسا فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ہمارا اب تک کا ہدف 50 بلین یورو ہے۔ مری رائے میں اس منصوبے کے نقطہ آغاز کے طور پر یہ کافی مناسب رقم ہے۔‘‘

جنگیں ختم کی جائیں اور اے آئی سے متعلق قوانین بنائے جائیں، گوٹیرش کا جنرل اسمبلی سے افتتاحی خطاب

امریکی ٹیک جائنٹ مائیکروسافٹ کا تیار کردہ ایک کوانٹم کمپیوٹنگ چپتصویر: Courtesy of Microsoft/Handout/REUTERS

نئے فنڈ کے ساتھ ‘عمل انگیز‘ بننے والے نئے اصول بھی

مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین نے اس بارے میں فنڈز مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جن نئے اصولوں کا اعلان بھی کیا ہے، ان کا مقصد یہ ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے طور پر بالخصوص مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبوں میں یورپ کا اب تک امریکی اور دیگر غیر یورپی ٹیکنالوجیز پر بہت زیادہ انحصار فیصلہ کن حد تک کم کیا جا سکے۔

ہینا ورکونین نے بتایا کہ اس فنڈ کو باضابطہ طور پر Sovereign Tech Equity Fund یا خود مختار ٹیک ایکوئٹی فنڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایسے جامع رہنما اصول بھی وضع کر دیے گئے ہیں، جو یورپ میں آئندہ کوانٹم کمپیوٹنگ کی ترقی کا پوری طرح احاطہ کریں گے۔

اے آئی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دنیا کی متعدد بڑی ٹیک کمپنیوں کے ایک اسمارٹ فون کی اسکرین پر نظر آنے والے لوگوتصویر: Samuel Boivin/NurPhoto/picture alliance

یورپی یونین کو توقع ہے کہ اس بلاک میں کوانٹم کمپیوٹنگ سیکٹر میں آئندہ ہونے والی ترقی بہت سے شعبوں میں فیصلہ کن محرک اور عمل انگیز کا کام کرے گی، جن میں ادویات کی تیاری کے شعبے میں سنگ میل پیش رفت، بیماریوں کی عین شروع میں ہی طبی تشخیص اور انتہائی اعلیٰ کارکردگی والی بیٹریوں کی تیاری محض چند ممکنہ مثالیں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button