انٹرٹینمینٹ

آغا علی بھی سانحہ مری میں ہونے والی المناک اموات پر افسردہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے بھی سانحہ مری میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے بھی سانحہ مری میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آغا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مری میں غیر متوقع طور پر ہونے والی شدید برفباری کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کیا ہے۔
اُنہوں نے سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ شدید برفباری کی وجہ سے مسافروں کی المناک اموات دیکھ کر بہت دکھ ہوا‘۔
واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔
حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکۂ کوہسار مری میں برف باری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آ گئی ہے، مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سےترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔
عدنان صدیقی کا حکومت سے سانحہ مری کے ذمہ داران کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ
مری میں شدید برف باری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد فیملیز کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔
تاہم، امدادی کاموں میں تیزی آنے کے باوجود بھی سیاح انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button