مشرق وسطیٰ

نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان نے الحمراء آرٹس کونسل لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذولفقار زلفی نے نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان کو خوش آمدید کہا۔نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان نے الحمرا آرٹ گیلری میں آویزاں تصویری نمائش کا بھی وزٹ کیا اور فنکاروں کے تخلیقی کام کو سراہا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذولفقار زلفی کے ہمراہ الحمراء آرٹس کونسل لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذولفقار زلفی نے نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان کو خوش آمدید کہا۔نواب آف رامپور نواب کاظم علی خان نے الحمرا آرٹ گیلری میں آویزاں تصویری نمائش کا بھی وزٹ کیا اور فنکاروں کے تخلیقی کام کو سراہا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب آف رامپور کاظم علی خان نے کہا کہ میں لاہور متعدد بار آیا ہوں لیکن الحمراء آنے کا اتفاق پہلی بار ہوا۔مجھے یہاں آ کر بہت اچھا لگا۔میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔میرا ننھیال ددھیال آدھا پاکستان جبکہ آدھا رامپور میں ہے۔تقسیم کے بعد آدھے لوگ یہاں مقیم ہو گیے۔ہمارے خاندان کے لوگ پاکستان کے مختلف محکموں میں بڑے بڑے عہدوں پر رہے ہیں۔میرے والد کے کزن فنانس منسٹر تھے۔ہمارے خاندان کے افراد فارن سروس میں بھی رہے ہیں۔۔میرا ددھیال آج بھی مینگورہ۔سوات۔ پشاور وغیرہ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر ستی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان کی وجہ سے ہم اپنا دستر خواں یہاں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔رامپور کے کھانوں کی ریسپیز ابھی بھی میری لائبریری میں محفوظ ہیں۔۔تمام ترکیبیں شاہی کھانوں کی ہیں۔ہمارے کچھ مصالحے صرف رام پور میں ہی ملتے ہیں۔ہم جب یہاں آئیں گے اپنے مصالحے بھی لے کر ائیں گے۔ہمارے دور میں چٹکی بھر مصالحے ڈالا کرتے تھے۔
ہماریآباو اجداد کے خانساماں اپنے ریسپی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے تھے۔ہمارا ایک پرانا خانساماں ہے جسے ہم ساتھ لے آئیں گے۔ثقافت اور ہیرٹیج ایسے ہتھیار ہیں جو سب ٹھیک کر سکتے ہیں۔ہماری عوام کو سایسی معاملات سے کوئی سروکار نہیں۔اگر دنیا کی سب سے بہترین مہمان نوازی ہے تو وہ لاہور کی ہے۔مہمان نوازی جب لاہور کی ہے تو ہم شروعات بھی لاہور سے ہی کریں گے۔۔اس موقع پر صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواب آف رامپور کے خاندان کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں۔ہم ان کے خاندان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رامپور کے کھانے ان کا دسترخوان بہت مشہور ہے۔رامپور کے کھانوں کو کراچی اور لاہور میں متعارف کرانے کا سوچ رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button