ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف کی فیلڈ میں موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ لیا
ڈی سی لاہور نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور ملتان روڈ، نیازی چوک اور اقبال ٹائون کے علاقوں کی مناسب طریقے سے سویپنگ کرنے کی ہدایت کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شیراکوٹ اور بند روڈ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف کی فیلڈ میں موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ سے بریفنگ لی۔ ڈی سی لاہور نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور ملتان روڈ، نیازی چوک اور اقبال ٹائون کے علاقوں کی مناسب طریقے سے سویپنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دو دن کے اندر اندر روڈز کو کلئیر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے سڑکوں پر صفائی کرنے والے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کو حادثات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو ترپال سے کور کیا جائے اور ایک ہفتے کے اندر اندر تمام گاڑیوں کو کور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مکینکل سویپنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور سویپنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا اور کم ویسٹ کولیکشن والے پوائنٹس پر ویسٹ کولیکشن بنچ مارک کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے ملازمین کو پوری ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔