مشرق وسطیٰ

پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا

آئی ایل۔78 طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 16.5 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔ آئی ایل۔78 طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 16.5 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں 08 پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس آئ ایل۔78 طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button