پیرامیڈیکس کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر
یہ قومی دن پیرامیڈیکس کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پیرامیڈیکس شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بعدازاں پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس کے مسائل کے حل کے لئے سب سے آگے ہوں گا۔پیرامیڈیکس سیکٹر کی اپگریڈیشن عالمی معیار کے مطابق کرنے کے لئے جدید سلیس وضع کیا جائے گا
لاہور، 16 فروری۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ہر کامیاب ڈاکٹر کے پیچھے پیرامیڈیکل سٹاف کا ہاتھ ہوتا ہے۔ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں، صرف نیت ٹھیک ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر نے نیشنل پیرامیڈیکس ڈے کے حوالہ سے پنجاب آڈیٹوریم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پیرامیڈیکس کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پیرامیڈیکس شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بعدازاں پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس کے مسائل کے حل کے لئے سب سے آگے ہوں گا۔پیرامیڈیکس سیکٹر کی اپگریڈیشن عالمی معیار کے مطابق کرنے کے لئے جدید سلیس وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپگریڈ کردیا گیاہے جبکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی اپگریڈیشن کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ڈاکٹر اختر جمال کا کہنا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انیستھزیا کے لئے ڈاکٹرز کو دوماہ کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں سرجری کے لئے ہر انیستھزیا پر ڈاکٹرز کو 5 ہزار کا اضافی معاوضہ دیا جائے گا ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ قیدیوں کے لئے43 کروڑ روپے کا پڑا سامان جیلوں کو فوری فراہم کیا جارہا ہے۔20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے تمام مسائل کے حل کے لئے ذاتی نگرانی کی جارہی ہے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت کو ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے شیلڈ پیش کی۔
تقریب میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔