محکمہ معدنیات کی سربراہی میں مائنز انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل کارکنوں میں سرٹیفکیٹ اور سلاٸ مشینوں کی تقسیم کا انعقاد
محکمہ معدنیات کی سربراہی میں مائنز انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل کارکن مزدورں کی24 خواتین میں 1 سال کاتربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور سلاٸ مشینوں کی تقسیم کی تقریب۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمی):محکمہ معدنیات کی سربراہی میں مائنز انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل کارکن مزدورں کی24 خواتین میں 1 سال کاتربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور سلاٸ مشینوں کی تقسیم کی تقریب۔
کورس کے 1 سال کے عرصے کے دوران تمام خواتین کو ناصرف کمپیوٹر کورس، ہاتھ اور سلائی مشین کی کڑھائی، ہینڈ کرافٹ اور اینٹیرئر ڈیکوریشن، کروشیہ اور نٹنگ، کٹنگ اور سلاٸ کی تربیت دی گئی اس کے ساتھ ساتھ انہیں 1000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا گیا۔
کورس مکمل کرنے پر مائنز لیبر ویلفیر آرگنایزیشن نے کارکن مزدوروں کی تمام خواتین میں سرٹیفکیٹ اور سلاٸ مشیینین تقسیم کیں۔
خواتین ہمارے معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں، محکمہ معدنیات کارکن مزدورں کی بچیوں کو خود کفیل بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتا ہے، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر۔
سی ای او ڈگ راک سیدہ مریم گیلانی اور چیئرمین مائنز لیبر فیڈیریشن سعید خٹک نے سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر اور کمشنر مائنز لیبر ریاض چودھری کے خواتین کو مستحکم کرنے کے نظریے کو سراہا۔