مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کاٹاؤن شپ ہمدرد چوک میں ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر اربن فاریسٹ کا افتتاح

اربن فاریسٹ میں 2ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ اربن فاریسٹ کا افتتاح ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے عامر ابراہیم اور ڈائمنڈپینٹ کے عہدیدارمحمد عرفان چوہدری نے پودا لگاکرکیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پی ایچ اے کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ ہمدرد چوک میں ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔ پبلک پاٹنرشپ کے تحت ڈائمنڈ پینٹ کے اشتراک سے اربن فاریسٹ میں 2ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ اربن فاریسٹ کا افتتاح ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے عامر ابراہیم اور ڈائمنڈپینٹ کے عہدیدارمحمد عرفان چوہدری نے پودا لگاکرکیا۔ افتتاح کے موقع پر اسٹنٹ مینجر مارکیٹنگ پی ایچ اے محمد بلال ، ڈائمنڈ پینٹ سے محمد عامر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد تنویر ودیگر پی ایچ اے ملازمین موجود تھے ۔ اربن فاریسٹ میں پلکن پوری ، ارجن ، جامن ، سکھ چین اور آم کے درختوں کی شجرکاری کی گئی ۔ اس حوالے سےڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے شہر میں 2 لاکھ سے زیادہ پودوں کی شجرکاری مکمل کرلی ہے ۔ اربن فاریسٹ ، گرین بیلٹس ،پارکوں اور خالی جگہوں پر ایک ملین درختوں کی شجرکاری پی ایچ اے کا ہدف ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مز ید کہا کہ شہری بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کی بہترین اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button