
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی،ایثار، خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کی مناسبت سے تلخ لہجے، دلوں میں نفرت ،جھوٹی انا، غرور کو بھی قربان کرنا ہو گا محبتیں بانٹیں ایک دوسرے کے دکھ میں کام آئیں جہاں تک ھو سکے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں عزت و احترام سے پیش آئیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ کہا ہے کہ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی،ایثار، خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔ عید کے پر مسرت موقع پر مظلوم انسانیت بالخصوص کشمیر ،فلسطین ،شام اور بھارت میں اسلام کے لئے ان گنت قربانیاں دینے والے مسلم بہن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں قربانی کے گوشت کی تقسیم میں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند رشتہ داروں ہمسائیوں کا ضرور خیال رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کی مناسبت سے تلخ لہجے، دلوں میں نفرت ،جھوٹی انا، غرور کو بھی قربان کرنا ہو گا محبتیں بانٹیں ایک دوسرے کے دکھ میں کام آئیں جہاں تک ھو سکے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں عزت و احترام سے پیش آئیں۔ جہاں آج ہم ہیں کل کوئی اور تھا آنے والے کل میں کوئی اور ہوگا۔ہمیشہ قائم رہنے والی ذات صرف مالک کائنات کی ہے ۔ وقت بڑا مختصر ہے اسے نفرت، بغض، حسد، اور غیر تعمیری سرگرمیوں میں صرف نہ کریں۔