مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے بڑھتے ریٹوں کے پیشِ نظر کرائے کم کرنے کے فوری احکامات جاری کر دیئے

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے بڑھتے ریٹوں کے پیشِ نظر کرائے کم کرنے کے فوری احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے اور احکامات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عام عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے لوگوں میں زیادہ تر متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کرایوں میں کمی کے باعث عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ موجودہ حالات میں لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ صوبے بھر میں روزانہ کروڑوں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ کرائے کم کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے. لوگوں کی جان و مال کا تحفظ پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فٹنس سے جڑا ہوا ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button