تازہ ترینمشرق وسطیٰ

پاکستانی اور سعودی سرمایہ کاروں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ فنڈ لانچ کر دیا

اس مشترکہ فنڈ کی ابتدائی مالیت ’’کئی سو ملین‘‘ ڈالر بنتی ہے اور اس فنڈ کے حجم میں آئندہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مستقبل کےامکانات کو دیکھتے ہوئے مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
سید عاطف ندیم-ادارت

پاکستان اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی ایک مشترکہ کونسل نے پیر نو نومبر کے روز ایک ایسا مشترکہ نجی فنڈ قائم کر دیا، جس کے تحت دونوں ممالک میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ دیا جائے گا۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس مشترکہ نجی سرمایہ کاری فنڈ کا قیام اور اس کی لانچنگ اسلام آباد اور ریاض میں دونوں ممالک کی حکومتوں کی ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، جس کے تحت یہ دونوں اسلامی ممالک مستقبل میں آپس میں ٹرید اور انویسٹمنٹ کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

ترک پارلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی

اس بارے میں پاکستانی اور سعودی دونوں حکومتوں کی طرف سے قائم کردہ سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کی طرف سے کہا گیا کہ اس مشترکہ فنڈ کی ابتدائی مالیت ’’کئی سو ملین‘‘ ڈالر بنتی ہے اور اس فنڈ کے حجم میں آئندہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مستقبل کےامکانات کو دیکھتے ہوئے مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مکہ دفاعی اتحاد کی ایران سے بات چیت، امن کی امید یا تصادم؟

دائیں سے بائیں: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن اس سال اگست میں مکہ میں تینوں ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئےتصویر: Murat Cetinmuhurdar/Turkish Presidential Press Office/Handout/REUTERS

ترکی، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ فنڈ کے لیے رکھے گئے مالی وسائل سے تین چوتھائی تک کے ساتھ سرمایہ کاری پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کی جائے گی جبکہ باقی ماندہ مالی وسائل سعودی عرب میں شروع کر دہ نئے منصوبوں میں لگائے جائیں گے۔

اس پاکستانی سعودی فنڈ کی لانچنگ ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے، جب عشروں سے ایک دوسرے کے قریی اتحادی کے طور پر یہ دونوں ممالک گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیتے جا رہے ہیں، خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے۔

سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی تعینات ہیں: دفترِ خارجہ

کئی ماہ سے جاری ایران جنگ کے تناظر میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ بنیادوں پر بھی دفاعی تعاون کا معاہدہ کر رکھا ہے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب نے ترکی کے ساتھ مل کر بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں، جس کے تحت ان تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button