مشرق وسطیٰ

اسلام اباد تھانہ کھنہ کی حدود میں بارود سے لیس دو دہشت گرد گرفتار کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

اسلام اباد پولیس نے تمام تر ٹیکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سری نگر ہائی وے کے قریب قابو کر لیا دہشت گردوں سے ایک عدد سی ڈی 70 موٹر سائیکل بارود سے بھرا بیگ بھی برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد پاکستان(انٹرنیشنل نمائندہ وائس آف جرمنی فائزہ یونس):‌اسلام اباد پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ دو اشخاص معیز احمد اور مہران یونس تحصیل گوجر خان مشکوک حالت میں گرین ایریا یا نمبروں والی پہاڑی کی طرف دیکھے گئے ہیں جن کے پاس بارود سے بھرا ہوا بیگ بھی ہے مخبر خاص نے بتایا کہ بروقت کاروائی کی جائے تو کامیابی مل سکتی ہے مشکوک افراد اسلام اباد میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اسلام اباد پولیس نے تمام تر ٹیکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سری نگر ہائی وے کے قریب قابو کر لیا دہشت گردوں سے ایک عدد سی ڈی 70 موٹر سائیکل بارود سے بھرا بیگ بھی برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا .

دوران تفتیش دونوں ملزمان نے اپنا تعلق انڈین ایجنسی را سے ہونے کا اعتراف کیا اور دونوں ملزمان نے سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریک کرنے کا بھی انکشاف کیا ایک ہفتے قبل واٸس آف جرمنی میں مارگلہ ہلز پر بھی اسی طرح بارود اور اسلحہ سے بھرا ہوا بیگ اور دھمکی آمیز خط برآمد ہونے کی خبر دی تھی اور ابھی کچھ دن ہی گذرے تو اسلام آباد ایک اور بڑی دہشت گردی سے بال بال بچ گیا وزارت داخلہ اور سییورٹی ایجنسسز کو اس پر سخت ایکشن لیتے ہوۓ کوٸی لاٸحہ عمل بنانے پر غور کرنا چاہیے ناکہ سسٹم پر چیکنگ کا عمل سخت سے سخت کرنا چاہیے تاکہ وفاق کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button