مشرق وسطیٰ

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں سہولتکاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین و افسران کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری

تمام اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے, معطل ہونیوالوں میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، ایک لائن مین، 3اسسٹنٹ لائن مین شامل, 10میٹر ریڈرز اور ایک ایکٹنگ میٹر انسپکٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہنگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر قصور سرکل میں لیسکو کے 16ملازمین و افسران کے خلاف کاررائی عمل میں لائی گئی۔ جن لیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ان میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، ایک لائن مین، 3اسسٹنٹ لائن مین،10میٹر ریڈرز اور ایک ایکٹنگ میٹر انسپکٹر شامل ہے۔ مذکورہ لیسکو اہلکار قصور سرکل کی مختلف سب ڈویژن میں تعینات تھے، دوران انسپکشن تمام اہلکار بجلی چوروں کی سہولتکاری اور فرائض میں غفلت برتنے جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے، جس کے باعث 16 اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث ہونے پر 2اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس میں ملوث اہلکاروں کو دوسروں کے لیے نشان عبرت بنایا جائے گا، بجلی چور نہ صرف ادارے بلکہ عوام کا بھی نقصان کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button