مشرق وسطیٰ

منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کریں،ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ

ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ 15 کی کال پر رسپانس ٹائم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی تھانہ سبزہ زارمیں سبزہ زار سرکل کی کرائم میٹنگ ہوئی جسمیں ایس ڈی پی او سبزہ زار’ایس ایچ اوز سرکل اور پولیس افسران بھی موجود تھے.
میٹنگ میں موجود تمام افسران کی کاررکردگی کاجائزہ لیا گیاناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیئے گئے.
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ 15 کی کال پر رسپانس ٹائم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کریں۔انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کو یقینی بنایا جائے۔پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن یقینی بنائیں اور عوام میں پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم پھیلائیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے کہا گشت اور ناکہ بندی کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنائیں اور درخوست گزاروں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ایمانداری سے فرائض منصبی ادا کریں,جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button