
زونگ فورجی نے مائی زونگ ایپ پر نئے فیچرز کے لیے ایم زیڈ اے سپرنٹ(MZA Sprint) متعارف کرادیا
ایم زیڈ اے سپرنٹ نے ایک کمپلینٹ ہینڈلنگ اور اسٹیٹس چیک فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایپ کے ذریعے اپنی شکایات باآسانی شیئر کرنے کے قابل بنائے گا
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے صارفین کو مزید سہولیات دینے کے لیے مائی زونگ ایپ پر ایم زیڈ اے سپرنٹ کے نام سے نئے فیچرز کا ایک سوٹ متعارف کرادیا ہے۔
ایم زیڈ اے سپرنٹ صارفین کی متعددترجیحات کو پورا کرنے کے لیے 13 نئی ڈیجیٹل ویلیو ایڈیڈ سروسز (VAS) کا اضافہ کیاگیا ہے۔ تفریحی اور Golootlo کی خصوصی ڈیلز سے لے کر اسلامی، انفوٹینمنٹ سروسز، انسٹنٹ گیمنگ پورٹلز، ٹورنامنٹس، کھیل اور گیمنگ کرنسی تک صارفین کی زی پلے ماڈیول کے ذریعے متعدد سروسزتک بلاتعطل رسائی نے ایم زیڈ اے کو مختلف ڈیجیٹل کے لیے ون سٹاپ پلیٹ فارم بنادیاہے۔
اس کے علاوہ ایم زیڈ اے سپرنٹ نے ایک کمپلینٹ ہینڈلنگ اور اسٹیٹس چیک فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایپ کے ذریعے اپنی شکایات باآسانی شیئر کرنے کے قابل بنائے گا۔
یہ اپ ڈیٹ بنڈلز اور پیشکشیں خریدنے کے لیے ادائیگی کی آسان سہولت دیتاہے جس میں ڈیبٹ کارڈ/کریڈٹ کارڈز، جاز کیش اور ایزی پیسہ جیسے ادائیگی کے مختلف اختیارات شامل ہیں۔ یہ اقدام مائی زونگ ایپ پر پیش کی جانے والی صارف دوست مالیاتی سروسز جیسا کہ ”آن لائن ری چارج“ انٹرفیس اور خصوصی ماہانہ پرو میکس جیسی سروسز کو مزید نمایاں کرتاہے۔یہ آف لائن نقشہ جات کا انضمام بھی پیش کرتا ہے جو 250 سے زائد ریجنل یا شہری آفرز کی بدولت صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بناتاہے۔
زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہا ہے کہ،”زونگ 4G اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مائی زونگ ایپ کے نئے فیچرز جدت اور صارفین کے اطمینان کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔مائی زونگ ایپ 15 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن ایپ ہے اور ان اضافی خصوصیات کے ساتھ یہ آئندہ سالوں میں بھی مارکیٹ کی قیادت کرتا رہے گا۔“
مائی زونگ ایپ سپرنٹ کی خصوصیات اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس اس بات کی تصدیق ہے کہ زونگ فورجی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں ایک لیڈر اور ڈیجیٹل انوویشن اور ٹیکنالوجیز میں سب سے آگے ہے۔