مشرق وسطیٰ

تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گا۔بلال صدیق کمیانہ

انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکار ی پراپرٹیز پر ناجائز قابض افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی دارالحکومت میں انسداد تجاوزات مہم کاروڈ میپ طے کیاُگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت باضابطہ آپریشن کا آغاز کل بدھ سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا آغاز تمام ڈویژنز میں ایک ساتھ کیا جائے گا۔سی سی پی اونے کہا کہ لاہور پولیس ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری معاونت فراہم کرے گی جس کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گاجبکہ انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکار ی پراپرٹیز پر ناجائز قابض افراد کی گرفتاریوں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو ایس ڈی پی اوز اور ڈویژنل ایس پیز ڈیل کریں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشنز کے دوران کسی سے رورعایت نہیں ہو گی اور قابضین کے خلاف سخت قانونی ایکشن ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی رائٹ فورس بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے سرکاری املاک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تجاوزات کیلئے 23پوائنٹس ہاٹ سپاٹس قرار دئیے گئے ہیں جن میں بھرپور آپریشنز ہوگے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کیا جائے گااور تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل،ایل ڈی اے، ٹیپا کی ٹیمیں انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی (آپریشنز) سید علی رضا، ڈویژنل ایس پیز ، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور ٹیپا سمیت دیگر محکموں کے افسران شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button