
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے بارے خصوصی اجلاس۔
وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبہ مکمل کرنے کے لئے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جائے، منصوبے پر ایک لمحہ کی بھی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے بارے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں منصوبے کے دونوں پیکجز پر ابھی تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیکج ون اور پیکج ٹو کے کنٹریکٹر نے ٹارگٹ کے مطابق اہداف کے حصول کا پلان پیش کیا۔پیکج ون کا 42 فیصد کام مکمل، پیکج ٹو کا 25 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کے دونوں پیکجز نیازی انٹرچینج تا سگیاں اور سگیاں تا بابو صابو انٹرچینج پر تعمیراتی کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔پیکج ون پر گرڈرز کی لانچنگ کا عمل جاری ہے، اسفالٹ کا کام بھی آئندہ ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا۔منصوبے پر کل 9 سب ویز جن میں سے 5 وہیکلر اور 4 پیڈیسٹیرین سب ویز بنائے جا رہے ہیں۔منصوبے کے تحت 7.3 کلومیٹر طویل 4 لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیکج ٹو کے کنٹریکٹر کو وال پینلز کی یومیہ کاسٹنگ و انسٹالیشن بڑھانے اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ پیکج ٹو پر اضافی لیبرلگائیں، مشینری اور وسائل فوری بڑھائے جائیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کو وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لیے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر ایک لمحہ کی بھی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستعفید ہونگی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید رشید چوہان، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔