مشرق وسطیٰ

کرسمس پرشہرکے گرجا گھروں کی حفاظت کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ

شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کاسلسلہ جاری،سی سی پی او کا ڈولفن اسکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کا حکم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کرسمس کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے گرجا گھروں کی حفاظت کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اتوار کے روزلاہور بھر کے 622 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 2794 افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹس استعمال کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے622گرجا گھروں کو اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔اے کیٹیگری میں 59، بی کیٹیگری میں 84، سی کیٹیگری میں 378 ڈی کیٹیگری میں 101گرجا گھر شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے پولیس ہائی الرٹ ہے۔ حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہورنے پولیس افسران کو گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات پرسیکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ کہ افسران وجوان الرٹ رہیں اورشرپسندعناصرپرکڑی نظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ جدیدآلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کویقینی بنایاجا رہا ہے۔ ندیم کامران بشپ آف لاہور، چرچ آف پاکستان نے مسیحی عبادت گاہوں کی فول پروف سیکورٹی پر لاہور پولیس اورسی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مسیحی عبادات اوردیگر تقریبات کے موقع پر لاہور پولیس پوری ذمہ داری کے ساتھ گرجاگھروں کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔مسیحی برادری نے گرجاگھروں میں اتوار کے روز عبادت کیلئے آنے والے افراد کی حفاظت کیلئے لاہورپولیس کے جوانوں کی جانب سے نہایت ذمہ داری سے ڈیوٹی کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button