مشرق وسطیٰ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا 15 کال پر فوری ایکشن، شہری کی جان بچا لی

15 ایمرجنسی نمبر پر جیل سے ہارٹ اٹیک سے متعلق کال موصول ہوئی، سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس اور ریسکیو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی، بروقت ہسپتال منتقلی کی بدولت قیدی کی جان بچ گئی۔ترجمان سیف سٹیز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کی جان بچا لی ۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جیل میں موجود قیدی کی جان بچا لی۔ 15 ایمرجنسی نمبر پر جیل میں ہارٹ اٹیک سے متعلق کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ قیدی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور بروقت مدد کی ضرورت ہے۔سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس اور ریسکیو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔سیف سٹی نے بے ہوش قیدی کو ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کروایا۔بروقت ہسپتال منتقلی کی بدولت قیدی کی جان بچ گئی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button