کاروبار

رواں سال کی پہلی آکشن میں ایل ڈی اے کے 28کمرشل و رہائشی پلاٹ 40کروڑ16لاکھ82ہزار332روپے میں نیلام۔

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہوا۔رواں سال کی پہلی آکشن میں ایل ڈی اے کے 28کمرشل و رہائشی پلاٹ 40کروڑ16لاکھ82ہزار332روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔ نیلام عام میں پلاٹ80/3سوک سنٹر، جوبلی ٹاؤن کی مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 2کروڑ 18لاکھ 40ہزار میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر55اے کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن 13کروڑ 90لاکھ59ہزار دو سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر261بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاؤن 3کروڑ 92لاکھ 73ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر262ڈی ٹو جوہر ٹاؤن 3کروڑ 94لاکھ93ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر239بلاک ایف ون جوہر ٹاؤن3کروڑ47لاکھ 65ہزارپانچ سو پچاس روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر3تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل79لاکھ86ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر4تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل65لاکھ86ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر8تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل65لاکھ86ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر60(کارنر) تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل73لاکھ42ہزاراٹھ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر61(کارنر) تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل73لاکھ آٹھ ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر62 تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل58لاکھ38ہزارنو سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر63 تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل58لاکھ38ہزارنو سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر72 تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل58لاکھ46ہزارچار سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر193(کارنر)قیوم بلاک، مصطفی ٹاؤن 63لاکھ69 ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر193جی (کارنر)قیوم بلاک، مصطفی ٹاؤن 60لاکھ42 ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر762/8بلاک سی،جوبلی ٹاؤن69لاکھ76 ہزاردو سوروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر132(کارنر)سی بلاک،گلشن راوی96لاکھ20 ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر1(کارنر)سی بلاک،پیکجز کوارٹر42لاکھ11 ہزاردوسو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر2سی بلاک،پیکجز کوارٹر36لاکھ30 ہزارنوسو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر4سی بلاک،پیکجز کوارٹر35لاکھ94 ہزارپانچ سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر5سی بلاک،پیکجز کوارٹر35لاکھ94 ہزارپانچ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر6(کارنر)سی بلاک،پیکجز کوارٹر37لاکھ88 ہزاردو سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر7(کارنر)سی بلاک،پیکجز کوارٹر44لاکھ74 ہزارچار سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر8سی بلاک،پیکجز کوارٹر35لاکھ76 ہزارتین سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر9سی بلاک،پیکجز کوارٹر35لاکھ76 ہزارتین سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر10سی بلاک،پیکجز کوارٹر36لاکھ12 ہزارسات سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر11سی بلاک،پیکجز کوارٹر36لاکھ58 ہزاردو سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر12(کارنر)سی بلاک،پیکجز کوارٹر71لاکھ91 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سمیت دیگر افسران نے کی۔نیلام عام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button