مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر فلیکسز آویزاں

۔ تفصیل کے مطابق لاہور کی تمام اہم شاہراہوں کے بس سٹاپوں پر اظہار یکجہتی پینا فلکس لگائی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پینا فلکس لگانے کا مقصد دنیا بھر میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنا ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جر منی) : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بس سٹاپوں پر پینا فلکس آویزاں کی تاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو دکھایا جا سکے ۔ تفصیل کے مطابق لاہور کی تمام اہم شاہراہوں کے بس سٹاپوں پر اظہار یکجہتی پینا فلکس لگائی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پینا فلکس لگانے کا مقصد دنیا بھر میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ پر کسی دشمن کے قبضہ کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیری برادران پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم، غا صبانہ رویے اور تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
کشمیری عوام کی آزادی کیلئے تمام دفاتر میں دعا بھی کروائی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button