مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے "NEVER AGAIN" آگاہی واک

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : پنجاب پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم یے، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے "NEVER AGAIN” آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، "خواتین پر تشدد اب نہیں” Never Again کے عنوان سے منعقدہ واک تھون کا آغاز لبرٹی گول چکر سے ہوا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے آگاہی واک میں خصوصی شرکت کی ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی ، سی او او سیف سٹیز مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی، لاہور کے مختلف ڈویزن کے سپروائزری افسران، تمام پولیس یونٹس کے سینکڑوں خواتین و مرد اہلکار نے واک میں شرکت کی ، آگاہی واک میں طلبا و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، واک کے شرکا نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی جرائم کی روک تھام بارے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے.
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو عورتوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات پر روشنی ڈالی، آئی جی پنجاب نے کہا وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، پنجاب پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی پر کاربند ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی خاتون پر تشدد، ہراسگی یا حقوق کی صلبی اب ہرگز برداشت نہیں ہوگی، پنجاب کے تمام پولیس پولیس سٹیشنز ، خدمت و تحفظ مراکز، دفاتر کے دروازے خواتین کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین پنجاب پولیس کی ویمن سیفٹی ایپ 15 ایمرجنسی نمبر اور 1787 کمپلینٹ سنٹر سے بھی مدد کیلئے رجوع کر سکتی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں مکمل محفوظ ماحول میں اپنی زندگیاں گذار سکیں، واک میں پنجاب پولیس کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button