اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے جمعرات کو ڈپلومیٹک انکلیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پرفخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہآپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button