لاہور پولیس ہوائی فائرنگ اورون ولنگ میں ملوث قانون شکن عناصرکے خلاف سر گرم
رواں سال ہوائی فائرنگ کے130مقدمات درج، 139ملزمان گرفتار،ون ویلنگ کے 267مقدمات درج،291ملزمان گرفتارکئے گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس ہوائی فائرنگ اورون ویلنگ میں ملوث قانون شکن عناصرکے خلاف سر گرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں سال ہوائی فائرنگ کے130مقدمات درج کرکے 139ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ون ویلنگ کے 267مقدمات درج کرکے291ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔ترجمان کے مطابق کینٹ ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے34،سول لائنزمیں 13، سٹی میں 24، اقبال ٹاؤن میں 19، صدرمیں 13اورماڈل ٹاؤن میں 27مقدمات جبکہ کینٹ ڈویژن میں ون ویلنگ کے56،سول لائنز میں 51، سٹی میں 45، اقبال ٹاؤن میں 39، صدرمیں 23اور ماڈل ٹاؤن میں 53مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ریسنگ اور ون ولنگ میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیس پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سنیپ چیکنگ کی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کی اطلاع15پر دیں۔