اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان: مسیحی فوجی افسر کو میجر جنرل بننے پر وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد

اس سے قبل بھی مسیحی اور دوسرے غیر مسلم فوجی افسر میجر جنرل اور بعض اوقات لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچ کر قیادت کر چکے ہیں

راوالپنڈی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر جولیان معظم جیمز کو میجر جنرل کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ تاہم واضح رہے یہ پہلے مسیحی یا غیر مسلم افسر نہیں ہیں جو اس اعلی فوجی عہدے تک پہنچے ہیں۔ اس سے قبل بھی مسیحی اور دوسرے غیر مسلم فوجی افسر میجر جنرل اور بعض اوقات لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچ کر قیادت کر چکے ہیں۔
پاک فوج میں ظے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق اعلی فوجی افسروں کی پروموشنز کی جاتی ہیں۔ پچھلے ہفتے 22 بریگیڈئرز کو پروموشن بورڈ کے ذریعے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ان میں ایک یہ مسیحی افسر بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم نے اس مسیحی کو بطور خاص مبارک باد دی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں میجر جنرل جولیان معظم جیمز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ نیز ان کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو نئی نسل کے لیے مثالی قرار دیا ہے۔
واضح رہے مسلم اکثریتی ملک پاکستان میں فوج کے علاوہ بھی اعلی عہدوں پر غیر مسلم شخصیات فائز ہوتی رہی ہیں۔ پاکستان کی پہلی کابینہ میں قادیانی وزیر تک شامل کیے گئے تھے۔ پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ قادیانی تھا۔ علاوہ ازیں ہندو نمائندگی بھی پہلی کابینہ میں موجود تھی۔
بعدازاں بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ مسیحی ، سکھ اور قادیانی اہم عہدوں پر آتے رہے ہیں۔ رواں سال کے دوران ہی ہیلن میری رابرٹ نامی۔مسیحی خاتون نے پاک فوج میں بریگیڈئیر کے عہدے پر ترقی پائی ہے۔ علاوہ ازیں بھی کئی غیر مسلم افسر مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر ہوتے ہوئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پارلیمان میں بھی ان کے نمائندے موجود ہوتے ہیں اور خصوصی کوٹے بھی لایا جاتا ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے کیے قانون و آئین پوری طرح سہولت دیتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button