
ابوظہبی مذاکرات سے قبل یوکرین اور یورپی یونین نے اپنے موقف باہم مربوط بنا لیے، صدر زیلنسکی
امریکہ کی ثالثی میں یہ روسی یوکرینی مذاکرات کل منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہو رہے ہیں۔
سید عاطف ندیم-ادارت
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پیر نو نومبر کے روز کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کے مقام پر ہونے والے روسی یوکرینی مذاکرات سے قبل یورپی یونین اور کییف حکومت نے اس بات چیت کے بارے میں اپنے اپنے موقف باہم مربوط بنا لیے ہیں۔
یوکرینی دارالحکومت کییف سے پیر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے آج یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے ساتھ گفتگو میں روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے سے متعلق ابوظہبی مذاکرات کے تناظر میں کییف حکومت اور برسلز کے نقطہ ہائے نظر کو باہم مربوط بنانے کی کوشش کی۔
روس کا نیا ریڈار نظام یورپ کے بڑے حصے کو ماسکو کی نظروں میں لا سکتا ہے۔
امریکہ کی ثالثی میں یہ روسی یوکرینی مذاکرات کل منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہو رہے ہیں۔
یورپی ممالک ان مذاکرات کے تناظر میں اپنی طرف سے پوری کوششیں کر رہے ہیں کہ ابوظہبی میں بات چیت کے نتیجے میں یورپ میں اس جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں خود یورپ کا کردار بھی اب تک کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہونا چاہیے اور یہ بھی کہ اس مکالمت میں کییف حکومت کو کوئی ایسا تصفیہ قبول کرنے پر دباؤ کے تحت مجبور نہ کیا جائے، جو بظاہر روس کے حق میں ہو۔
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے چین اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، زیلنسکی کی ٹرمپ سے درخواست
اس کے علاوہ یورپی رہنماؤں کی یہ کوشش بھی ہے کہ یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی بھی تصفیہ منصفانہ طور پر کییف کے لیے بھی قابل قبول ہونا چاہیے اور امریکہ یورپی سوچ کے برعکس روس کو کوئی نئی سکیورٹی گارنٹی دینے کی کوشش بھی نہ کرے۔



